وفاقی پولیس نے سنگین جر ائم میں ملوث تین مجرمان اشتہا ریو ں سمیت26جر ائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر لیا

پیر 12 مئی 2025 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) اسلام آباد پولیس نے سنگین جر ائم میں ملوث تین مجرمان اشتہا ریو ں سمیت26جر ائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر ان کے قبضہ سے5,886گر ام چرس، 5,594گر ام ہیر وئن، 332گر ام آئس، 30بوتلیں شراب اور مختلف بو ر کے آٹھ پستول معہ ایمو نیشن برآمد کر لیے اور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ۔پولیس ترجمان کے مطابق تھا نہ سیکر ٹر یٹ، تھانہ شالیمار، تھانہ تر نول، تھانہ سنگجانی، تھانہ انڈ سٹر یل ایریا، تھانہ سبزی منڈی، تھانہ نون، تھانہ کھنہ، تھانہ ہمک اور تھانہ شہزاد ٹائون پولیس ٹیموں نے 23ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے5,886گر ام چرس، 5,594گرام ہیروئن، 332گرام آئس، 30بوتلیں شراب اور مختلف بور کے آٹھ پستول معہ ایمونیشن برآمدکرلئے،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتاری کے لئے چلائی جانے خصوصی مہم کے دوران تین مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آباد محمد شعیب خان نے کہاکہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں کی جان و ما ل کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن’’پکار۔15‘‘ پر فوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیا جاسکے۔