ش*ژوب ٹرک اڈہ فیز ٹو کا کام جلد سے جلد مکمل کیا جائے ،حاجی نور محمد شاہوانی

پیر 12 مئی 2025 21:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2025ء) بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی دفتر ہزار گنجی کوئٹہ میں ایک اجلاس ہوا اجلاس کی صدارت حاجی نور محمد شاہوانی نے کی ۔جس میں جنرل سیکرٹری حاجی عبد الباقی کاکڑ ،سینئر نائب صدر حاجی عبد المجید بنگلزئی ،حاجی عطا اللہ کاکڑ ،حاجی ظاہر شاہ ،سہیل خان کاکڑ ،حاجی روزی خان مندوخیل ،ژوب کے صدر ملک طاہر خان ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری عبد الجبار کاکڑ ،قلعہ سیف اللہ کے صدر ملک شیر علی کاکڑ ،جنرل سیکرٹری عبد الخالق جوگیزئی اور ٹرانسپورٹروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس میں وزیر اعلی بلوچستان ۔چیف سیکرٹری بلوچستان ۔ڈپٹی کمشنر ژوب سے مطالبہ کیا کہ ژوب ٹرک اڈہ فیز ٹو کا کام جلد سے جلد مکمل کیا جائے اور ٹھیکیدار ایس کے بی کمپنی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے 35 کروڑ روپے ٹھیکیدار نے گورنمنٹ سے وصول کیے ہیں اور کام 50 لاکھ کا بھی نہیں کیا ہے۔