Live Updates

پاک فوج نے ثابت کردیا کہ وہ دنیا کی بہترین مسلح ا فواج ہے، آفاق احمد

ٓپاک فوج کے جوانوں او رمعصوم شہریوں کی شہادت کو سلام پیش کرتے ہیں،چیئرمین مہاجرقومی موومنٹ

پیر 12 مئی 2025 22:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)مہاجرقومی موومنٹ پاکستان کے چیئر مین آفاق احمد نے کہاہے کہ پاک بھارت جنگ کے کامیاب اختتام پرپاک افواج کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنی رہائشگاہ سے جاری اپنے پیغام میں کہا کہ پاک ا فواج کا بھارتی جارحیت پردفاعی ردِعمل کے بعد جوابی کارروائیوں نے ناصرف بھارت بلکہ دنیا کو ثابت کردیا کہ پاک افواج دنیا کی بہترین اور باصلاحیت افواج میں سے ایک ہے جو عزم و ہمت کے ساتھ جزبہ شہادت لیکر میدان میں اترتی ہے جن کے سامنے موت بھی کو ئی معنی نہیں رکھتی۔

چیئر مین آفاق احمد نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے کامیاب اختتام پرپاک افواج کو دل گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں پاک فوج کی جرت، قربانی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں نے وطن عزیز کا دفاع کو ناقابل تسخیر بنا کردنیا کو اپنا گردیدہ بنالیا ہے۔ چیئر مین آفاق احمد نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں پاک افواج کے جوانوں سمیت معصوم شہریوں کی شہادت پر سلام پیش کرتے ہیں اور عزم کرتے ہیں کہ شہدا کی قربانیوں کو رائیگا ں نہیں جانے دینگے، اور انکے لہو کی مہک فضاوں میں ہمیشہ مہکتی رہے گی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات