سٹی ٹریفک پولیس سیالکوٹ نے قوانین کی خلاف ورزی پر 14343 چالان،7170600 روپے جرمانے کئے

منگل 13 مئی 2025 11:52

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) سٹی ٹریفک پولیس سیالکوٹ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 14343 چالان اور 7170600 روپے جرمانےکیے۔

(جاری ہے)

ترجمان سٹی ٹریفک پولیس سیالکوٹ کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس نے رواں ماہ کے پہلے 10 دنوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 14343 چالان ،موبائل فون کے استعمال پر 314 چالان ، بغیر رجسٹریشن گاڑیوں کے 2056 ،بغیر ہیلمٹ پر 326، تیز رفتاری پر 47،اوور لوڈنگ پر 2385 چالان کیے گئے جبکہ ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے پر 1711 اور سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 276 چالان کیے گئے۔

ترجمان سٹی ٹریفک پولیس سیالکوٹ کے مطابق کل 14343 چالان کیے جن سے کل 7170600 روپے جرمانےکیے گئے۔اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی ٹریفک پولیس نے کہا کہ سیالکوٹ ٹریفک پولیس شہر میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے دن رات کوشاں ہے اور ٹریفک وارڈن موسم کی شدت برداشت کرتے ہوئے اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں۔