سعودی عرب میں مصنوعی ذہانت کی نئی کمپنی قائم

محمد بن سلمان نے نئی ہیوماین کمپنی کے قیام کی منظوری جاری کردی

منگل 13 مئی 2025 12:41

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)سعودی عرب میں مصنوعی ذہانت کی نئی کمپنی قائم کردی گئی ۔ ایس پی اے سعودی ولی عہد و وزیر اعظم و پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے چیئرمین شہزادہ محمد بن سلمان نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں نئی ہیوماین کمپنی کے قیام کی منظوری جاری کی۔پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی زیر ملکیت قائم ہونے والی کمپنی جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں گراں قدر اضافہ ہوگی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ولی عہد کی زیر سربراہی قائم ہونے والی ہیومائن کمپنی مصنوعی ذہانت کے شعبے میں اہم ثابت ہوگی جو عربی کے بڑے لینگوئج ماڈل ایل ایل ایم ایس کے علاوہ ڈیٹا سینٹرز کی نئی جینریشن اورکمپیوٹر کی کلاوڈ انفرسٹرکچر کے نئے دور پر کام کرے گی۔ کمپنی مقامی، علاقائی اور عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت کی ایپلی کیشنز اور ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے نئے دروں کو کھولنے کے لیے انسانی صلاحیتوں میں بھی اضافے کا باعث ہوگی۔کمپنی کے قیام سے مختلف شعبوں میں مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹیکنالوجیز کو بہتر بنانے میں تیزی لائے جائے گی۔علاوہ ازیں توانائی ، صحت اور امور صحت ، صنعت و مالیات وغیرہ کے شعبوں کیلیے بھی مفید ثابت ہو گی۔