ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ایبٹ آباد گوہر علی کا دھمتوڑ کا دورہ، جاری خسرہ گرداوری کی پڑتال کی

منگل 13 مئی 2025 13:43

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) ثناء ﷲ خان کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل گوہر علی نے دھمتوڑ کا دورہ کیا۔ انہوں نے اپنے دورہ دھمتوڑ کے دوران جاری خسرہ گرداوری کی پڑتال کی۔

(جاری ہے)

ضلع ایبٹ آباد میں خسرہ گرداوری کا عمل جاری ہے، اسی حوالہ سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل گوہر علی نے دھمتوڑ میں جاری خسرہ گرداوری کا معائنہ کیا اور ریکارڈ کی پڑتال کی۔ اس موقع ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر انڈر ٹریننگ ڈاکٹر حرا احسن، تحصیلدار ایبٹ آباد چوہدری محمد اعجاز، گرداور سرکل ناہید خان اور ریونیو سٹاف بھی موقع پر موجود رہا۔

متعلقہ عنوان :