شمالی وزیرستان میں گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق‘ایک زخمی

جاں بحق ہونے والے افراد قبائلی عمائدین ہیں، جو ضلعی انتظامیہ سے ملاقات کے بعد واپس جارہے تھے

منگل 13 مئی 2025 13:43

سپین وام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد قبائلی عمائدین ہیں، جو ضلعی انتظامیہ سے ملاقات کے بعد واپس جارہے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔