لاہور ، گھریلو ناچاکی پر شوہر نے بیوی کو گولیاں مار کر خودکشی کر لی

عثمان نے پہلے عائشہ کو چار گولیاں ماریں پھر خود کو گولی مار ی ‘ پولیس حکام

منگل 13 مئی 2025 14:23

لاہور ، گھریلو ناچاکی پر شوہر نے بیوی کو گولیاں مار کر خودکشی کر لی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)سندر کے علاقے میں گھریلو ناچاکی پر شوہر نے بیوی کو گولیاں مار کر خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق عثمان نے ایشا نامی لڑکی سے ایک سال قبل شادی کی تھی ،عثمان نے پہلے عائشہ کو چار گولیاں ماریں اور پھر خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔ فائرنگ اور چیخوں کی آواز سن کر محلہ داروں نے پولیس کو اطلاع دی ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر ایس ایچ او سندر اسد اقبال اور انچارج انویسٹی گیشن سندر انسپکٹر پاشا عمران سمیت پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی ۔عثمان موقع پر جاں بحق جبکہ ایشا کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا ۔ ایس ایچ او سندر اسد اقبال نے بتایا کہ ایشا کی حالت زیادہ خون بہہ جانے کے باعث انتہائی تشویشناک ہے،پولیس نے جائے وقوعہ سے عثمان کا لائسنس پستول بھی برآمد کر لیا جبکہ قانونی کارروائی کے بعد مزید تفتیش جاری ہے۔