Live Updates

سرینگر،بھارتی فورسزکی گھروں پر چھاپے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری

گھروں پر چھاپوں اور کریک ڈائون کے دوران،قابض فوجیوں نے مکینوں کو ہراساں کیا اورلوٹ مار کرتے رہے

منگل 13 مئی 2025 14:56

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے سرینگر کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپوں اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے سرینگر سمیت وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون (یو اے پی ای)کے تحت گھروں میں گھس کر اہم دستاویزات، موبائل اور لیپ ٹاپ سمیت ڈیجیٹل ڈیواسز ضبط کر لیں۔

گھروں پر چھاپوں اور کریک ڈائون کے دوران،قابض فوجیوں نے مکینوں کو ہراساں کیا اورلوٹ مار کرتے رہے ۔بھارتی فورسز نے سرینگر کے علاقے زالدگرمیں عادل منظور لانگو، دوم کدل میں اسط بلال ، رامپورہ میں وسیم طارق،کاو محلہ میں فیاض احمد لون، آبی گورپورہ میں محمد اشرف کالو، شہر کے علاقے دیوی میں قاضی عثمان، قلمدان پورہ میں مظفر احمد ماگرے اورپالپورہ نورباغ میں شہباز فاروق بٹ کے گھروں پر چھاپے مارے ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات