نوشہرہ ورکاں جماعت اہلسنت نوشہرہ ورکاں کی تنظیمی باڈی کا قیام ،حافظ افتخار شاکر امیر منتخب

منگل 13 مئی 2025 14:59

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) نوشہرہ ورکاں جماعت اہلسنت نوشہرہ ورکاں کی تنظیمی باڈی کا قیام ،حافظ افتخار شاکر امیر منتخب ہو گئے۔

(جاری ہے)

جماعت اہلسنت کے راہنماؤں قاری مختار نعیمی، شاہد افضل رضوی اور قاری قاسم مصطفائی کی باہمی مشاورت سے نوشہرہ ورکاں کے عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیامنتخب عہدیداران میں حافظ افتخار شاکر کو امیر، مولانا مظہر سیالوی، حبیب سلطان نوشاہی اور ابوبکر رضوی کو نائب امراء، مولانا رفیق قادری کو ناظم، مولانا صدیق ہاشمی، قاری مسعود سیالوی اور مفتی ابوبکر قادری کو نائب ناظم مقرر کیا گیا ہے اسی طرح حافظ عدیل مراتبی ناظم نشر و اشاعت، نواز شریف کیلانی ناظم مالیات، مفتی شوکت سیفی اور مولانا غلام مصطفی بلال ناظم تبلیغ جبکہ ڈاکٹر بشارت مصطفائی ناظم خدمت خلق منتخب ہوئے ہیں۔

\378