بھکر پولیس نے بین الصوبائی اور بین الاضلاعی ڈکیتی کے اشتہاری تین رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا

منگل 13 مئی 2025 14:59

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے ڈکیتی اور اقدام کے اشتہاری تین رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا انچارج کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ بھکر ملک عبدالستار عاطف کھچی ، ایس ایچ او CCD بھکر چوہدری عثمان سلطان اپنی ٹیمز کے ہمراہ پیشہ وارانہ مہارت ، ہیومن انٹیلیجنس اور جدید ٹیکنالوجی کو بروۓ کار لاتے ہوۓ بین الصوبائی اور بین الاضلاعی ڈکیتی کے اشتہاری تین رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تین رکنی گروہ کے کارندوں کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے تھا۔اشتہاری ڈکیتوں میں جہانگیر ولد اللہ داد ، بشیر احمد ولد اللہ داد اور شاہ جہان عرف شادا ولد ملازم حسین تحصیل پروا ضلع ڈیرہ اسماعیل خان تھے جو اقدام قتل اور ڈکیتی کے مقدمہ 226/23 جرم 395,324 میں مطلوب تھے جو کافی عرصے سے روپوش تھے ۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔ \378

متعلقہ عنوان :