ہری پور پولیس کی کارروائیاں ، تین منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار، 7 کلو 908 گرام چرس اور 46 گرام آئس برآمد

منگل 13 مئی 2025 15:07

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) ہری پور پولیس نے کارروائیوں کے دوران تین منشیات فروش گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 7 کلو 908 گرام چرس اور 46 گرام آئس برآمد کرلی ۔ ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ صدیق شاہ نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے محمد نثار احمد ولد عبدالغفار سکنہ سیکٹر نمبر1 کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 3 کلو 855 گرام چرس برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ غازی شہریار خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے آصف پرویز ولد پرویز سکنہ عیسیٰ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 4 کلو 53 گرام چرس برآمد کر لی۔ ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ سٹی میاں لیاقت نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے محمد ریاض ولد تاج محمد سکنہ ملکیار کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 46 گرام آئس برآمد کر لی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ۔