پاکستان کسی بھی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے،راجہ شبیر احمد

پاکستان نے سفارتی محاذ پر بھی عالمی برادری کو بھارت کے ناپاک عزائم سے آگاہ کیا ہے

منگل 13 مئی 2025 15:08

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)پاکستان پیپلزپارٹی برطانیہ کے رہنما راجہ شبیر احمد نے بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج اور فضائیہ کے دندان شکن جواب پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص پاک افواج اور فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے پاک فوج اور فضائیہ نے بھرپور انداز سے دشمن کو مؤثر جواب دیا ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ ہماری افواج ہمارا فخر ہے جنہوں نے ہمیشہ ملکی دفاع اور سالمیت کے لیے سرزمین پاکستان اور اس کے سرحدوں کی حفاظت کی ہے۔

پاکستان ایک امن پسند ملک ہے لیکن کسی بھی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان نے سفارتی محاذ پر بھی عالمی برادری کو بھارت کے ناپاک عزائم سے آگاہ کیا ہے آپریشن بنیان المصوص قومی یکجہتی اور وحدت کا عملی ثبوت ہے۔انھوں نے بھارتی ایئربیسز پر جوابی حملوں کو قومی عزم اور خوداعتمادی کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ دشمن کو منہ توڑ جواب دینا نہ صرف موزوں تھا بلکہ قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ناگزیر تھا۔ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی جارحیت کا ہر محاذ پر مضبوط اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا پوری قوم اپنے افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہیدشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے کہ وہ اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب ہوگا جبکہ پاکستان ہمیشہ زندہ باد ہی رہے گا۔