تھرپارکر، داخلی اور خارجی راستوں پر سنیپ چیکنگ

منگل 13 مئی 2025 15:10

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) تھرپارکر پولیس کا ضلع کہ داخلی و خارجی راستوں پر سنیپ چیکنگ اور کومبنگ آپریشن کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن، ڈی آئی جی پی میرپورخاص رینج محمد زبیر دریشک کے جاری کردہ احکامات اور ایس ایس پی تھرپارکر عادل میمن کی ہدایات پر تھرپارکر پولیس کی جانب سے جنرل ھولڈاپ/ناکابندی اور سنیپ چیکنگ جاری ہے، تھرپارکر پولیس کی بھاری نفری کی مختلف علائقوں میں سنیپ چیکنگ کے ساتھ سرچ و کومبنگ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شہروں میں ہوٹلوں اور مسافرخانوں کی تلاشی لی گئی اور ریکارڈچیک کیا گیا۔ ضلع بھر میں سنیپ چیکنگ کے دوران جس میں غیر رجسٹرڈ کالے شیشے والی اور فینسی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں و موٹر سائیکلز کے خلاف کاروائی کی گئی اور متعدد گاڑیوں و موٹرسائکلز کے فینسی نمبر پلیٹس اور کالے شیشے اتارے گئے اور چالان کئے گئے۔اس موقع پر ایس ایس پی تھرپارکر عادل میمن نے کہا کہ ہوٹلوں اور مسافرخانوں کی تلاشی اور ریکارڈ چیک کرنے کا مقصد عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد اور دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔\378