سری لنکا میں مسافربس کو حادثہ، 37 افراد زخمی

منگل 13 مئی 2025 15:10

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)سری لنکا کے صوبے الادینیا میں بس حادثے میں 37 افراد زخمی ہو گئے، ان میں 15 سال سے کم عمر کے 9بچے بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا نے مقامی پولیس کے حوالے سے بتایا کہ بس مسافروں کے ایک گروپ کو تفریحی سفر پر لے جارہی تھی کہ راستے میں بریک فیل ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی ، زخمی ہونے والوں میں 15 سال سے کم عمر کے 9بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :