جیکب آباد میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے دوران پنکھے نہ چلنے اور ٹھنڈا پانی نہ ہونے کی وجہ سے کئی طلبہ کی حالت غیر ہوگئی

منگل 13 مئی 2025 15:55

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء) جیکب آباد میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے دوران شدید گرمی کے باوجود سینٹر میں پنکھے نہ چلنے اور ٹھنڈا پانی نہ ہونے کی وجہ سے کئی طلبہ کی حالت غیر ہوگئی، طلبہ کا احتجاج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے دوران شدید گرمی کے باوجود ڈگر کالج بوائز کے کلاس رومز میں پنکھے نہ چلنے اور ٹھنڈا پانی نہ ہونے کی وجہ سے کئی طلبہ کی حالت غیر ہوگئی، امتحانات کے دوران پنکھے نہ چلنے اور ٹھنڈا پانی نہ ہونے کے خلاف طلبہ نے احتجاج کیا اور پیپر کے دوران کالج انتظامیہ کے خلاف نعریبازی کی، اس موقع پر طلبہ کا کہنا تھا کہ جیکب آباد کی قیامت خیز گرمی کے باوجود امتحانات کے دوران سینٹر میں پنکھے بند ہیں جس کی وجہ سے پیپر دینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے کہا کہ کالج انتظامیہ نے ٹھنڈے پانی کا بھی کوئی انتظام نہیں کیا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ سہولیات فراہم نہ کرنے پر کالج انتظامیہ کے خلاف کاروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :