
خیبرپختونخواہ حکومت کا سیلاب متاثرین کیلئے امداد میں 100 فیصد اضافہ
سیلاب سے متاثرہ ہر شخص کو صوبائی حکومت گھر بنا کر دے گی، سیلاب متاثرین کو نقصانات کے معاوضوں کی آن لائن ادائیگی کیلئے خصوصی ایپ کا اجراء کر دیا گیا
محمد علی
پیر 18 اگست 2025
20:55

(جاری ہے)
ایپ کے ذریعے سیلاب متاثرین کو ان کے تباہ شدہ املاک کے معاوضے براہ راست اور آن لائن ادا کئے جائیں گے۔
اس آن لائن سسٹم کے ذریعے متاثرین اپنے املاک کے نقصانات کی تفصیلات خود بھی اپ لوڈ کر کے معاوضہ کلیم کر سکیں گے۔یہ ایپ مکمل شفاف اور خود کار میکنزم پر مشتمل ہے جس سے متاثرین کو بروقت اور شفاف طریقے سے معاوضے کی فراہمی ممکن ہو گی۔ جیو ٹیگنگ کی سہولت کی وجہ سے غلط معلومات کی فراہمی یا کلیم ممکن نہیں ہو گا۔ مزید برآں اس ایپ کے ذریعے نقصانات اور معاوضوں کی ویری فکیشن بھی خودکار طریقے سے کی جائے گی۔ یہ ایک مکمل طور پر پیپر لیس اور کیش لیس سسٹم ہے جس کے تحت معاوضوں کی آن لائن ادائیگی کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام کیلئے ڈیش بورڈ پر نقصانات اور معاوضوں کی ادائیگی کی مکمل تفصیلات دستیاب ہوں گی۔ وزیر اعلیٰ نے سیلاب زدگان کو معاوضوں کی براہ راست ادائیگی کیلئے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم کے اجراء کو ایک اہم اقدام قرار دیا اور مختصر وقت میں یہ ایپ تیار کرنے پر متعلقہ حکام کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف متاثرین کو معاوضوں کی بروقت ادائیگی ممکن ہوگی بلکہ اس پورے عمل میں شفافیت بھی یقینی ہوگی۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ متاثرین کو بروقت ریلیف اور سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کی پہلی ترجیح ہے اور یہ ایپ اس سلسلے میں خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مولانا کے بیان کی تائید کرتا ہوں کہ خیبرپختونخواہ کے سرکاری فنڈ کا 10 فیصد مسلح گروہوں کو جاتا ہے
-
"ہر پتھر کے نیچے ایک مکان ہے"
-
سینیٹ اجلاس کے دوران ایوان میں چوہا گھس آیا
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا سیلاب متاثرین کیلئے امداد میں 100 فیصد اضافہ
-
کاروباری ہفتے کے پہلے روز صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوگیا
-
حکومت نے سستی چینی کی بولی مسترد کر کے مہنگی چینی خریدنے کی بولی منظور کر لی
-
فچ نے پاکستان کی حقیقی شرح نمو 2027 تک 3.5 فیصد تک ہونے کی پیشگوئی کردی
-
ناروے کے ویلتھ فنڈ سے چھ اسرائیلی کمپنیوں کا اخراج
-
تباہ کن سیلاب، خدا کا عذاب یا انسانی کوتاہی؟
-
آئی ایم ایف سے 13 لاکھ ڈالرز ملنے کا امکان ہے، ٹیم ستمبر میں پاکستان آ رہی ہے
-
سیلاب سے لوگوں کا جتنا نقصان ہوا ہے کےپی حکومت اس کا پورا پورا ازالہ کرے گی
-
وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال نے "اڑان اے آئی ٹیکاتھون 1.0" کا باضابطہ افتتاح کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.