Live Updates

پاک فو ج سے اظہار یکجہتی کیلئے دارالفلاح آرفنج اسکول عارفوالا میں یوم تشکر منایا گیا

منگل 13 مئی 2025 18:37

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) پاک فو ج سے اظہار یکجہتی کیلئے دارالفلاح آرفنج اسکول عارفوالا میں یوم تشکر منایا گیا۔ اس سلسلہ میں پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی سوشل ویلفیئر آفیسر میاں ظہور جوئیہ تھے۔

(جاری ہے)

تقریب میں اسکول کے طلبہ نے مختلف خاکے، تقاریر، ملی نغمے اور ترانوں کے زریعے پاک فوج کی جرات اور بہادری کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب میں ڈاکٹر سعیداحمد شیخ نے،میاں ظہور احمد ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کیساتھ جنگ میں ہماری پاک فوج نے جس طرح دشمن کو شکست دی وہ ناقابل فراموش ہے ۔ہماری بہادرفوج کے افسران اور جوان قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں، ہم سب انکی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔\378

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات