ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی ناکام

سیکیورٹی فورسز و پولیس پر حملے کیلئے نصب آئی ای ڈی سے شرپسندوں کے ٹھکانے تباہ کر دئیے،پولیس

منگل 13 مئی 2025 22:35

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمعیل خان میں تھانہ کھوئی بہارہ کے قریب شرپسندوں کی جانب سے روڈ توڑ کر سیکیورٹی اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پولیس نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز و پولیس پر حملے کیلئے نصب آئی ای ڈی سے شرپسندوں کے ٹھکانے تباہ کر دئیے۔پولیس نے بتایاکہ پولیس و پاک فوج کی نگرانی میں روڈ کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ، جس پر علاقہ مکینوں نے اظہار تشکر کیا۔شرپسندوں کی جانب سے سڑک توڑنے سے علاقہ مکینوں کو تکالیف اور دشواری کا سامنا تھا۔