Live Updates

روسی صدر سے براہِ راست ملاقات کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا، یوکرین صدر

بدھ 14 مئی 2025 08:50

کیف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2025ء) یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے زور دے کر کہا ہے کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے براہِ راست ملاقات کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ تاس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کی کوئی بھی سنجیدہ کوشش صرف پوتین سے بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے، کیونکہ صرف وہی اس پر عمل درآمد کا اختیار رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

کیف میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے زیلنسکی نے کہا کہ "اگر جنگ بندی پر بات ہونی ہے تو صرف روسی صدر کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اب تک اس ملاقات میں شرکت کی تصدیق نہیں کی۔یوکرینی صدر کو توقع ہے کہ اگر روس نے مذاکرات میں سنجیدگی نہ دکھائی تو امریکہ اور یورپی یونین کی جانب سے اس پر سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی، خصوصاً اگر استنبول میں طے شدہ بات چیت نہ ہوئی تو امریکہ کی روس کے حوالے سے پالیسی بدل سکتی ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات