آسٹریلیا، دوگاڑیوں میں تصادم سے بچہ ہلاک ، 3افراد زخمی

بدھ 14 مئی 2025 09:20

کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2025ء) آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک بچہ ہلاک اور تین افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

شنہوا نے آسٹریلوی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کی پولیس کے حوالے سے بتایا کہ سڈنی سے 350 کلومیٹر جنوب میں واقع چھوٹے سے قصبے نولیکا کے قریب ایک ڈوئل کیب یوٹیلیٹی گاڑی اور ٹرک کے درمیان تصادم ہوا ، گاڑی میں سفر کرنے والا چھ سالہ لڑکا موقع پر ہی ہلاک جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔