بجلی چوری میں ملوث عناصر رعایت کے مستحق نہیں،بلال صدیق کمیانہ

بدھ 14 مئی 2025 11:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2025ء) سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ بجلی چوری میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ملکی وسائل کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کارروائیاں جاری ہیں۔ بدھ کو جاری بیان میں انہوں نے بتایا کہ رواں سال بجلی چوری میں ملوث 11ہزار900 سے زائد ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں 9ہزار900 سے زائد مقدمات کا اندراج کیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اقبال ٹائون میں بجلی چوری کےایک ہزار528،صدرمیں 2ہزار282 اورکینٹ میں 3ہزار892 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ماڈ ل ٹاون میں 2ہزار298، سٹی میں ایک ہزار381اور سول لائنز میں 562ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں۔ سی سی پی او نے ہدایت کی کہ فیلڈافسران بجلی چوری کی شکایات پر بلا تاخیر کارروائی کےلئے متعلقہ محکمہ سے کوآرڈینیشن یقینی بنائیں۔ بجلی چوری کے درج مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کی گرفتاریاں ہر صورت یقینی بنائیں۔ بجلی چوری کے مقدمات کو یکسو کر کے چالان بروقت عدالتوں میں جمع کروائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :