ترکیہ ، بین الاقوامی فضائی مشقوں میں سعودی عرب کی رائل ایئر فورس کی شرکت

بدھ 14 مئی 2025 12:44

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)بین الاقوامی مشقوں میں رائل سعودی ایئر فورس نے شرکت کی ہے۔ یہ جنگی صورت حال اور ریکیو مشنز پر حاوی مشقیں ترکیہ کے قونیا ایئر بیس میں منعقد کی گئیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق فضائی مشقوں میں سعودی عرب کی رائل ایئر فورس کے علاوہ بھی کئی ملکوں کی ایئر فورسز کے دستے شریک ہیں۔ مشقیں 11 دن جاری رہیں گی۔سعودی فضائی دستے کے سربراہ لیفٹیننٹ کرنل پائلٹ عبدالرحمان المنصور کے مطابق تلاش اور ریسکیو کے مقاصد اور تیاری کے مقاصد کے لیے انعقاد پذیر ہونے والی ان مشقوں میں سعودی عرب دو ہیلی کاپٹر لائے گئے تھے۔ علاوہ ازیں مکمل فضائی عملہ اور تکنیکی معاونین بھی مشقوں میں شریک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :