القسام بریگیڈز کے سربراہ محمد السنوار کو نشانہ بنانے کے لیے اسرائیلی فوج کا حملہ

محمد السنوار کوخان یونس میں ایک اسپتال کے نیچے واقع خفیہ پناہ گاہ میں فضائی حملے کا نشانہ بنایا،بیان

بدھ 14 مئی 2025 12:46

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)تین اسرائیلی عہدے داروں نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی افواج نے حماس کے عسکری ونگ (القسام بریگیڈز)کے سربراہ محمد السنوار کو جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں ایک اسپتال کے نیچے واقع خفیہ پناہ گاہ میں فضائی حملے کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

ایک اسرائیلی عہدے دار نے انگریزی نیوز ویب سائٹ کو بتایا کہ حکومت کو انٹیلی جنس معلومات موصول ہوئیں جن سے اس پناہ گاہ میں السنوار کی موجودگی کا پتا چلا، اور کارروائی بہت جلدی عمل میں لائی گئی۔

تاہم عہدے دار نے مزید کہا کہ حملے کے نتائج ابھی تک غیر واضح ہیں، اور اسرائیلی فوج اس بات کی جانچ کر رہی ہے کہ آیا حماس کے دیگر اعلی عسکری رہنما بھی اس پناہ گاہ میں السنوار کے ساتھ موجود تھے یا نہیں۔

متعلقہ عنوان :