شہزادہ محمد بن سلمان سے گہری قربت اور پرخلوص تعلقات ہیں،ٹرمپ

ہم دونوں ایک دوسرے سے بے پناہ محبت کرتے اور ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں، امریکی صدر

بدھ 14 مئی 2025 12:44

شہزادہ محمد بن سلمان سے گہری قربت اور پرخلوص تعلقات ہیں،ٹرمپ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کے ساتھ اپنے قریبی اور پرخلوص تعلقات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کے لیے دلی محبت اور احترام کا جذبہ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ریاض کے قصر الیمامہ میں ہونے والی ملاقات کے بعد ٹرمپ نے مختصر گفتگو میں کہاکہ "ہم ایک دوسرے کے لیے بے پناہ عزت رکھتے ہیں"۔

انہوں نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی شخصیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ چند سال قبل جب ان سے ملاقات ہوئی تھی تو کم عمری کے باوجود ان میں غیر معمولی فہم و فراست دیکھی۔ٹرمپ نے سعودی عرب کو بیرون ملک دورے کی اپنی پہلی سرکاری منزل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دورے کی نوعیت انتہائی اہم ہے اور سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔