ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا درعیہ میں صدر ٹرمپ کا استقبال

بدھ 14 مئی 2025 12:44

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا درعیہ میں صدر ٹرمپ کا استقبال
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا درعیہ میں خیر مقدم کیا ہے۔ اس موقع پر ولی عہد اور امریکی صدر نے درعیہ کا دورہ کیا۔ بعد ازاں تاریخی حیثیت کے حامل درعیہ میں عشائیے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق آل سعود کے آبائی گھر کی حیثیت سے درعیہ تاریخی و ثقافتی مقام کا حامل ہے۔ نیز تعمیراتی ورثے سے اس کی ثقافتی شناخت مزید نمایاں ہوتی ہے۔'یونیسکو' کے عالمی ثقافتی ورثہ میں درعیہ کا ضلع التوریف اور وادی حنیفہ شامل ہیں۔جاری کردہ ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان صدر ٹرمپ کو درعیہ کے مقامات کا دورہ کرا رہے ہیں۔