فیصل آباد،تھانہ پیپلز کالونی پولیس شہری کے گھر پر چوری کی بڑی واردات میں ملوث 3 خواتین گرفتار

بدھ 14 مئی 2025 15:10

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)فیصل آباد تھانہ پیپلز کالونی پولیس شہری کے گھر پر چوری کی بڑی واردات میں ملوث 3خواتین کو گرفتار کرنے میں کامیاب،لاکھوں نقدی اور طلائی زیورات برآمد۔

(جاری ہے)

پولیس رپورٹ کے مطابق 4روز قبل النجف کالونی کے رہائشی احمد کے گھر میں داخل ہونیوالی 3نامعلوم خواتین اسکے گھر سے 9لاکھ 70ہزار نقدی اور 10لاکھ سے زائد مالیت کے طلائی زیورات چوری کرکے رفو چکر ہو گئیں جس کی اطلاع پر تھانہ پیپلزکالونی پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا اور اس حوالہ سے ایس پی مدینہ ڈویژن سعد ارشد نے واردات میں ملوث نامعلوم خواتین کی گرفتاری کے لئے ایس ایچ او تھانہ پیپلز کالونی انسپکٹر رانا مغفور کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی ٹیم نے ٹیکنیکل وسائل کی مدد سے واردات کے چوری کی واردات میں ملوث تینوں خواتین کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے لاکھوں نقدی اور زیورات برآمد کر لئے‘ پولیس نے گرفتار خواتین سے تفتیش کا آغاز کردیا

متعلقہ عنوان :