Live Updates

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے جھنگ کی معروف تعلیمی و سماجی شخصیت پروفیسر ڈاکٹر ملا خان حیدری کی ملاقات

بدھ 14 مئی 2025 16:53

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے جھنگ کی معروف تعلیمی و سماجی ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے جھنگ کی معروف تعلیمی و سماجی شخصیت پروفیسر ڈاکٹر ملا خان حیدری نے گزشتہ روز گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال ، آپریشن بنیان مرصوص میں افواج پاکستان کی شاندار کارکردگی اور باہمی دلچسپی کے دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پروفیسر ملا خان حیدری نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخوا کا سافٹ امیج روشن کرنے کے حوالہ سے کردار پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں پیپلز پارٹی سے وابستہ حلقے گورنر خیبر پختونخوا کے متحرک کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات