چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا ڈیفنس کلفٹن ریزیڈنٹس کمیٹی کے رکن سیف اللہ خان کے انتقال پر اظہار تعزیت

بدھ 14 مئی 2025 17:01

چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا ڈیفنس کلفٹن ریزیڈنٹس ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ڈیفنس کلفٹن ریزیڈنٹس کمیٹی کے سینئر رکن سیف اللہ خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ کو تلقین صبر کے ساتھ انکے درجات کی بلندگی کی دعا کی،دریں اثنا مرحوم کی نماز جنازہ میں سینئر مرکزی رہنما انیس قائم خانی، ڈاکٹر یاسر، سینڑل آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین، ڈیفنس کلفٹن ٹان کے ساتھیوں سمیت رشتہ دار عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔