گورنر سندھ کی ہدایت پر گورنر ہاؤس میں یوم تشکر کی شاندار تقریب کا انعقاد

مسلح افواج کے بینڈز نے سلامی پیش کی، گورنر سندھ نے کیک کاٹا، شاندار فائر ورکس کا مظاہرہ کیا ، ملی نغمے پیش کیے

بدھ 14 مئی 2025 17:07

گورنر سندھ کی ہدایت پر گورنر ہاؤس میں یوم تشکر کی شاندار تقریب کا انعقاد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر گورنر ہاؤس میں یوم تشکر کی شاندار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ، تقریب میں مولانا بشیر فاروق نے ملک کی ترقی، خوشحالی، سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

(جاری ہے)

تقریب میں فضائیہ، نیوی اور بری فوج کے بینڈز نے سلامی پیش کی، جبکہ گورنر سندھ کے ہمراہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین نے کیک کاٹ کر اس یادگار دن کو منایا۔

یوم تشکر کی تقریب میں شاندار فائر ورکس کا مظاہرہ کیا گیا اور ملی نغمے پیش کیے گئے، جس سے حب الوطنی کا جذبہ مزید پروان چڑھا۔ تقریب کے دوران کرسچن، ہندو، سکھ برادری سمیت دیگر افراد نے ہاتھوں کی زنجیر بناکر یکجہتی اور بھائی چارے کا بھرپور اظہار کیا۔ پر رونق تقریب میں ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔