ملک بدربھکاریوں سے متعلق تحریری تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع

2024سے اب تک بیرون ممالک سے 5ہزار 402پاکستانی بھکاریوں کو ملک بدر کیا گیا ،وزارت داخلہ

بدھ 14 مئی 2025 16:56

ملک بدربھکاریوں سے متعلق تحریری تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)بیرون ملک سے ملک بدربھکاریوں سے متعلق تحریری تفصیلات وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی میں جمع کرادیں۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ نے بتایا کہ 2024سے اب تک بیرون ممالک سے 5ہزار 402پاکستانی بھکاریوں کو ملک بدر کیا گیا جن میں سعودی عرب، عراق، ملائیشیا، یو اے ای، قطر اور عمان سے پاکستانی بھکاریوں کو ملک بدرکیاگیا۔وزارت داخلہ کے مطابق سعودی عرب سے 4498، عراق سے 242، ملائیشیا سے 55اور یو اے ای سے 49پاکستانی بھکاری ملک بدر کئے گئے۔