Live Updates

واہگہ اٹاری پوسٹ، پاکستان اور بھارت میں ایک ایک قیدی کا تبادلہ

بی ایس ایف کا اہلکار پورنم کمار بھارتی حکام کے حوالے ،پنجاب رینجرز کا جوان محمد اللہ وطن واپس پہنچ گیا

بدھ 14 مئی 2025 17:15

واہگہ اٹاری پوسٹ، پاکستان اور بھارت میں ایک ایک قیدی کا تبادلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء) واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور بھارت کے ایک ایک قیدی کا تبادلہ ہوا، یہ کارروائی باہمی سفارتی رابطوں اور قونصلر معاہدوں کے تحت کی گئی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق انڈین بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکار پرنم کمار سنگھ کو بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا ۔جبکہ پنجاب رینجرز کا جوان محمداللہ بھی وطن پاکستان پہنچ گیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں قیدیوں کی حوالگی باہمی رضامندی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہوئی۔

(جاری ہے)

واہگہ بارڈر پر دونوں ممالک کے حکام کی موجودگی میں قیدیوں کی شناخت اور کاغذی کارروائی مکمل کی گئی۔بی ایس ایف کا اہلکار پی کے سنگھ 23اپریل کو سرحدی خلاف ورزی پر گرفتار ہوا تھا، پی کے سنگھ کو بین الاقوامی سرحد کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ بی ایس ایف اہلکار نے قصور بارڈر کراس کیا تھا اور یہ رائفل سے مسلح تھا۔خیال رہے کہ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہیں، دونوں ملکوں کے بارڈر بند ہیں اور محدود جنگی جھڑپوں کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ابھی تک کشیدہ ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات