ساتویں کلاس کی دلبرداشتہ طالبہ نے خودکشی کر لی

13سالہ بچی نے گھریلو جھگڑے پر ذہنی دبائو کے باعث زہریلی گولیاں کھائیں

بدھ 14 مئی 2025 16:06

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)ساتویں جماعت کی طالبہ نے گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق اللہ داد کالونی میں دل کو دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں محض 13سالہ طالبہ نے مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق متوفیہ عابدہ بی بی، جو ساتویں جماعت کی طالبہ تھی، کا گھر والوں سے کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا۔ واقعے کے فورا بعد جب بچی نے زہریلی گولیاں نگل لیں تو اسے فوری طور پر تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکی اور دم توڑ گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے تاکہ اس المیے کی وجوہات کا مکمل جائزہ لیا جا سکے۔ یہ افسوسناک سانحہ نہ صرف ایک قیمتی جان کا ضیاع ہے، بلکہ معاشرتی سطح پر بڑھتے ہوئے ذہنی دبا اور گھریلو مسائل کی سنگینی کی بھی واضح تصویر پیش کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :