چوہدری پرویز الہی کی جانب سے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بریت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

بدھ 14 مئی 2025 16:43

چوہدری پرویز الہی کی جانب سے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بریت کی درخواست ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2025ء) لاہور کی سپیشل سینٹرل عدالت نے سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی جانب سے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بریت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 مئی کو جواب طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

دوران سماعت درخواست گزار چوہدری پرویز الہی کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ پرویز الہی، مونس الہی، اور محمد جبران خان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا، درخواست گزار کو ان جھوٹے الزامات کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا، پراسیکیوشن نے جن غیر مصدقہ دستاویزات پر انحصار کیا ہے، وہ قانونی معیار پر پورا نہیں اترتے، لہذا عدالت چوہدری پرویز الہی کو بری کرے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 مئی کو جواب طلب کر لیا۔