
عمران خان پیرول درخواست: اعتراضات پر آرڈر پاس کردوں گا. قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
اسسٹنٹ رجسٹرار قابل سماعت ہونے کا معاملہ نہیں دیکھ سکتایہ عدالت نے دیکھنا ہے کہ کوئی درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں؟. وکیل پی ٹی آئی لطیف کھوسہ
میاں محمد ندیم
بدھ 14 مئی 2025
14:50

(جاری ہے)
جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا کہ جو اعتراضات لگے ہیں میں ان پر آرڈر پاس کر دوں گا، کیا یہ اس معاملے کو ڈویژن بینچ میں لیکر جانا چاہتے ہیں؟ پی ٹی آئی وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ اسسٹنٹ رجسٹرار قابل سماعت ہونے کا معاملہ نہیں دیکھ سکتا، یہ عدالت نے دیکھنا ہے کہ کوئی درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں؟. قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ اس عدالت کیلئے ہر کوئی قابل احترام ہے لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ یہ تاثر ختم ہونا چاہئے کہ ایک شخص کو انصاف نہیں مل رہا عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ تو حکومت کا کام ہے آپ ادھر جائیں، یہاں کیوں آگئے؟ اگر حکومت آپ کا کام نہیں کرتی تو پھر عدالت کے پاس آئیں. لطیف کھوسہ نے کہا کہ پروبیشن اور پیرول دونوں الگ الگ معاملات ہیں، حکومت نہیں کرتی تو اپیل آپ کے پاس زیر سماعت ہے، ہماری اپیل بھی ابھی تک نہیں لگی، استدعا ہے وہ تو لگا دیں، انہوں نے درخواست دے رکھی ہے صوبائی حکومت کے پاس ہے جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا کہ یہ تو ہمارے دائرہ اختیار میں بھی نہیں . لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ اپیل آپ کے پاس زیر التوا ہے اور یہ آپ کا ہی اختیار ہے،عمران خان کا جیل سے باہر آنا موجودہ حالات میں بہت ضروری ہے انہوں نے عدالت کو بتایا کہ رات بھی لاہور ایئرپورٹ کے پاس ڈورن گرا ہے،سابق وزیراعظم نے ہم سب کو بھی متحد ہونے کا کہا ہے، یہ درخواست بھی آپ کے دائرہ اختیار میں ہی آتی ہے عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ اس درخواست کو ڈویژن بینچ کو بھجوانا چاہتے ہیں؟. سرکاری وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملاقاتوں سے متعلق توہین عدالت درخواستیں بھی زیر سماعت ہیں، ملاقاتوں کی درخواستیں منظور ہوگئیں، توہین عدالت والی زیر سماعت ہیں، آپ کے پاس توہین عدالت کی 7درخواستیں زیر التوا پڑی ہوئی ہیں لطیف کھوسہ نے کہا کہ عمران خان سے ملنے بھی نہیں دیا جا رہا، حالت حبس بے جا والی ہے، کہ جس طرح جیل میں رکھا گیا یہ بھی غیر قانونی حراست کے زمرے میں آتا ہے. جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا کہ انہیں تو ٹرائل کورٹ سے سزا ہوچکی، وہ سزا یافتہ ہیں، ان سے وزیراعلی خیبرپختونخوا کو بھی نہیں ملنے دیا جارہا ہے، علی امین صوبے کی نمائندگی کرتے ہیں، ان کا عمران خان سے ملنا قومی مفاد ہی ہے لطیف کھوسہ نے کہا کہ 190ملین پانڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست بھی مقرر نہیں ہوئی. جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا کہ اس پر تو میں نے اعتراضات دور کر دیئے تھے پی ٹی آئی کے وکیل نے بتایا کہ اس ہفتے 190 ملین پاﺅنڈ سزا معطلی مقرر کرنے کا کہا تھا لیکن نہیں ہوا، یہ پیرول پر رہائی کا کیس بھی سزا معطلی کیس کے ساتھ فکس کردیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ یہ مکمل مختلف معاملہ ہے یہ میں الگ دیکھ لوں گا.

مزید اہم خبریں
-
منی لانڈرنگ کیس، پرویز الٰہی نے مقدمے میں بریت کی درخواست دائر کر دی
-
سائبر حملوں کے لیے آ رٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال میں اضافہ ہو رہا ہے، کیسپرسکی
-
پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے،پوری قوم پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے، خواجہ محمد آصف
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا میو ہسپتال کے ڈیپارٹمنٹ آف فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن کا دورہ
-
بلاول بھٹو زر داری سے پی پی پی خیبر پختون خوا کے صدر محمد علی شاہ باچہ کی ملاقات
-
صدر زرداری کا بھارتی جارحیت کے نتیجے میں مسلح افواج کے دو زخمی جوانوں کی شہادت پر اظہارِ تعزیت
-
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان المرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ، افسروں وجوانوں سے ملاقات
-
پاکستانی سفیر کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے وفد سے ملاقات،پاک امریکہ تعلقات پر گفتگو
-
باپ کی جانب سے بچے کا ڈی این اے کرانے کی درخواست خارج
-
پرویز الٰہی نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بریت کی درخواست دائرکردی
-
مئی جلائو گھیرائو مقدمات،شاہ محمود قریشی ذاتی حیثیت میں طلب
-
پاکستان نے بھارتی بارڈر سکیورٹی اہلکار واپس کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.