دریائے جہلم میں ڈوب کر جاںبحق نوجوان کی نعش کو نکال کر ورثا کے سپرد کر دیا گیا

بدھ 14 مئی 2025 16:49

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)دریائے جہلم میں ڈوب کر جاںبحق نوجوان کی نعش کو نکال کر ورثا کے سپرد کر دیا گیا جو علاقہ دیر کا رہائشی بتلایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ شاہ پور کے قریب دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے دیر کا 24 سالہ نوجوان شباب علی ڈوب کر جانبحق ہو گیا۔جس کی تلاش کے لیے جاری ریسکیو آپریشن میں نوجوان کی نعش کو تلاش کر کے ورثا کے سپرد کر دیا گیا۔