یونیورسٹی آف کمالیہ میں کمیونٹی ایڈوائزری بورڈ کی پہلی باضابطہ میٹنگ کا انعقاد

بدھ 14 مئی 2025 16:49

کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)یونیورسٹی آف کمالیہ میں کمیونٹی ایڈوائزری بورڈ کی پہلی باضابطہ میٹنگ کا انعقاد۔یونیورسٹی آف کمالیہ میں کمیونٹی ایڈوائزری بورڈ کے قیام کے بعد اس کی پہلی باضابطہ میٹنگ مرکزی میٹنگ ہال میں منعقد ہوئی۔ اس اجلاس کا مقصد مقامی کمیونٹی اور یونیورسٹی کے درمیان باہمی اشتراک کو فروغ دینا، تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کو مقامی ضروریات سے ہم آہنگ کرنا اور مثر پالیسی سازی میں معاشرتی آرا کو شامل کرنا تھا۔

میٹنگ کی صدارت کمیونٹی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر ارشد حنیف نے کی، جبکہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر یاسر نواب نے خصوصی شرکت کی۔ وائس چانسلر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف کمالیہ تدریس و تحقیق کے ساتھ ساتھ مقامی کمیونٹی کی فلاح و ترقی میں بھی کلیدی کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے ، اور بورڈ کا قیام اسی وژن کی عملی تعبیر ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جن اہم شخصیات نے شرکت کی ان میں ڈاکٹر میاں عارف سلیم عارف، ڈاکٹر محمد ریاض، محمد اسلم انصاری، ملک محسن علی، عبدالقدیر چوہدری، امجد اسلام امجد، چوہدری تنویر اختر اور محمد نوا زسیکریٹری شامل تھے ۔اجلاس کے اختتام پر اس بات پر اتفاق رائے پایا گیا کہ بورڈ کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیے جائیں گے تاکہ سفارشات پر مثر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے ۔ شرکا نے یونیورسٹی کی اس دانشمندانہ کاوش کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ تعلیمی اداروں اور معاشرتی اداروں کے مابین شراکت داری کو وقت کی اہم ضرورت سمجھتی ہے اور ایسے اقدامات کا تسلسل جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :