چیئرپرسن وزیراعلیٰ بابر علاؤالدین کا لیبر ڈیپارٹمنٹ کا دورہ ،کارکردگی پر اطمینان کا اظہار

بدھ 14 مئی 2025 17:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء) چیئرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن،سرویلنس ومانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر لیبر ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا۔ڈائریکٹرجنرل لیبر سیدہ کلثوم نے ان کا استقبال کیا اور محکمہ لیبر کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔چیئرپرسن وزیراعلیٰ بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین نے محکمہ کی کارکردگی پر اطمینان کااظہارکیا اور کہاکہ اس میں مزید بہتری لائی جاسکتی ہے اور لائی جائے گی۔

بابر علاؤالدین نے کہاکہ محکمہ لیبر بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہی محکمہ ایک مزدور کو اس کی مزدوری کا ضامن ہے۔ماضی کی حکومتوں اور عام طور پر شہبازشریف کے دور میں بہت کام کیاگیا۔ چائلڈلیبر کا خاتمہ اور ان بچوں کو سکول میں لازمی اندراج کرنا ایک انقلابی قدم ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح دہائیوں سے بھٹہ مافیا جوکہ مزدوروں کو پیشگی ادائیگی کرکے ان کو اور ان کے بچوں کو نسل در نسل غلام بناکر رکھتے تھے اس کے خاتمے کیلئے شہبازشریف نے نہ صرف اس کے خاتمے کیلئے قانون عمل میں لایاگیا بلکہ اس پرکمیٹی سے عمل درآمد بھی کروایاگیا۔ بریگیڈیئر بابر علاؤالدین نے کہاکہ یہ مزدور ہی ہے جس کے خون پسینے سے ملک کی معیشت کا پہیہ چلتا ہے۔اسی وجہ سے ان کے حقوق کی ضمانت حکومت ہے۔