ایوان بالا میں جمعیت اہلحدیث کے سربراہ پروفیسر ساجد میر کی وفات پر تعزیتی قرارداد متفقہ طور پر منظور

بدھ 14 مئی 2025 21:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2025ء) ایوان بالا میں جمعیت اہل حدیث کے سربراہ پروفیسر ساجد میر کی وفات پر تعزیتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی، قرارداد وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے پیش کی۔بدھ کو سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیرمین سینیٹ سید ال ناصر کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس کے آغاز میں میں سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی رحلت اور بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں اور دیگر افراد کی روح کو ایصال ثواب پہنچانے کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اس موقع پر جے یوآئی کے سینیٹر مولانا عطاء الرحمن نے فاتحہ خوانی کرائی۔

(جاری ہے)

بعداز اں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال ناصر نے کہاکہ پروفیسر ساجد میر اس ایون کے اہم رکن تھے جن کی رحلت پر گہرے دکھ اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ اس ایوان کی جانب سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں انہوں نے کہاکہ مرحوم ایک عظیم شخصیت تھے اس موقع پر اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ پروفیسر ساجد میر ایک شریف النفس انسان تھے ان کی موجودگی سے یہ اطمینان ہوتا تھا کہ ایوان میں سینئر لوگ موجود ہیں انہوں نے کہاکہ مرحوم کی جماعت میں ملک میں انتہائپسندی کے خلاف تھی اور معتدل سوچ رکھنے والی شخصیت تھے سینیٹر عرفان الحق صدیقی نے کہاکہ پروفیسر ساجد میر اس ایوان کا وقار اور عزت تھے وہ شائستگی سے کلام کرتے تھے سینیٹر مولانا عطائالرحمن نے کہاکہ پروفیسر ساجد میر کی رحلت اس ایوان کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے اور اپنی جماعت کی جانب سے ان کی جماعت اور اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں سینیٹر حاجی ہدایت اللہ نے کہاکہ پروفیسر ساجد میر ایک بڑے عالم دین اور سکالر ہونے کے ساتھ ساتھ جمعیت اہل حدیث کے سربراہ تھے اور انہوں نے اختلاف رائے سے ہمیشہ اجتناب کیا ہے اور مدلل بات کرتے تھے انہوں نے کہاکہ ملک میں بین المذاہب ہم اہنگی میں ان کا کرادار بہت اہم تھا میں اپنی پارٹی کی جانب سے ان کے پسماندان سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہاکہ ہم سے ایک سینیئر ساتھی جد ا ہوئے ہیں ان کے خاندان اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں سینیٹر شہادت اعوان نے کہاکہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر حافظ قرآن تھے اور ہر قسم کے تعصب سے پاک تھے ہم ان کی مغفرت کیلئے دعا گو ہیں اور ان کے خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتا ہوں سینٹر جان بلیدی نے کہاکہ اس ایوان کے سب سے سینیئر رکن ہم سے بچھڑ گئے ہیں وہ مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سربراہ تھے ان کی سیاسی،مذہبی اور سماجی خدمات کسی سے بھی پوشیدہ نہیں ہیں ان کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں سینیٹر نسیمہ احسان نے کہاکہ پروفیسر ساجد ایک اعلیٰ ظرف انسان تھے ان کی مغفرت کیلئے دعاگو ہیں سینٹر عبدالقادر نے کہا کہ ہمارے انتہائی عزیز اور پرانے ساتھی ہم سے بچھڑ گئے ہیں پروفیسر ساجد میر نے ایک کامیاب زندگی گزاری ہے وہ دینی اور سیاسی طور پرنمایاں شخصیت تھے وہ پانچ مرتبہ اس ایوان کے رکن منتخب ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ پروفیسر ساجد میر کی وفات پر ان کے خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہاکہ پروفیسر ساجد میر کے ساتھ بہت لمبی رفاقت رہی ہے وہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہوتے رہے اور کئی کمیٹیوں کے چیرمین رہے انہوں نے کہاکہ پروفیسر ساجد میر مذہبی جماعت کے سربراہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک معتدل مزاج کے عالم دین تھے انہوں نے کہاکہ ان کے اہل خانہ کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں سینیٹر رانا محمود الحسن نے کہاکہ آج پروفیسر ساجد میر کو یاد کررہے ہیں جبکہ اس سے پہلے سینیٹر تاج حیدر ہم سے جدا ہوئے تھے انہوں نے کہاکہ ان کے ساتھ طویل رفاقت رہی ہے ان کی جماعت اوراہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں سینیٹر فوزیہ ارشد نے کہاکہ پروفیسر ساجد میر کی وفات پر ان کی جماعت اور خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتی ہوں ان کی وفات سے اس ایوان میں ایک خلائپیدا ہوگیا ہے اس موقع پر وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے پروفیسر ساجد میر کی وفات پر تعزیتی قراردادپیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

۔۔۔۔۔اعجاز خان