Live Updates

سپریم کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

ملک اعلٰی ترین عدالت میں 16 جون سے 8 ستمبر 2025 تک تقریباً 3 ماہ کی گرمیوں کی تعطیلات ہوں گی

muhammad ali محمد علی بدھ 14 مئی 2025 21:20

سپریم کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2025ء) سپریم کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری ، ملک اعلٰی ترین عدالت میں تقریباً 3 ماہ کی گرمیوں کی تعطیلات ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ آف پاکستان میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز اگلے ماہ سے ہو گا، جو ستمبر تک جاری رہیں گی۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 16 جون سے 8 ستمبر 2025 تک گرمیوں کی تعطیلات ہوں گی۔ بتایا گیا ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات کے دوران عدالتی دفاتر کھلے رہیں گے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات کے دوران اہم مقدمات دستیاب بنچز میں سماعت کیلئے مقرر بھی کیے جائیں گے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات