رینجرز اہلکاروں کو کچلنے کے کیس میں ہاشم عباسی پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے اکیس مئی کی تاریخ مقرر

بدھ 14 مئی 2025 22:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2025ء)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے رینجرز اہلکاروں کو کچلنے کے کیس میں ہاشم عباسی پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے اکیس مئی کی تاریخ مقررکردی ہے۔تھانہ رمنا میں درج مقدمے میں بانی پی ٹی آئی۔ بشریٰ بی بی۔ علی امین گنڈا پور سمیت دیگر شخصیات بھی نامزد ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کواسلام آبادکی انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی کے 26 نومبر کے احتجاج کے دوران رینجرز اہلکاروں کوگاڑی سیکچلنے کیکیس کی سماعت ہوئی،کیس کی سماعت جج طاہرعباس سپرا نیکی،ملزم ہاشم عباسی اپنے وکلائ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جہاں عدالت نے انہیں چالان کی نقول فراہم کیں۔

عدالت نیکیس میں فرد جرم عائد کرنیکے لییاکیس مئی کی تاریخ مقرر کر دی ہے،تھانہ رمنا میں درج مقدمے میں بانی پی ٹی آئی۔ بشریٰ بی بی۔ علی امین گنڈا پور سمیت دیگر شخصیات بھی نامزد ہیں۔