الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس ،ْ پروگرام ’’الحمراء ڈرمنگ ‘‘ کا انعقاد کرے گی

بدھ 14 مئی 2025 23:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2025ء) الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس ،ْ پروگرام ’’الحمراء ڈرمنگ ‘‘ کا انعقاد مورخہ 15مئی بروز جمعرات شام 5بجے کریں گی۔’’الحمراء ڈرمنگ‘‘ میں ڈھول کے ساتھ دیگر آلات موسیقی کو پلے کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

نہایت خوبصورت دھنیں پیش کی جائیں گی۔الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے اساتذہ و سٹوڈنٹ اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔یہ اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ہے جس میں ڈرم فیوژن کا مظاہرہ ہوگا۔واضح رہے الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس ،ْ ملک کا فنون لطیفہ کی تعلیم و تربیت کرنے والا ایک مستند اور فعال ادارہ ہے۔

متعلقہ عنوان :