اماراتی سفارتخانے کی ویزے کیلئے بائیو میٹرک کے درخواست گزاروں کو 2جون سے داخلے کی اجازت

درخواست گزار کو اپوائنٹمنٹ لینے سے قبل69امریکی ڈالرز جمع کرانے کی ہدایت،تصدیق کے بعد اپوائنٹمنٹ کوڈ ای میل یا ایس ایم ایس کے ذریعے فراہم کیا جائے گا، اعلامیہ

جمعہ 30 مئی 2025 19:35

اماراتی سفارتخانے کی ویزے کیلئے بائیو میٹرک کے درخواست گزاروں کو 2جون ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء)پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے کہا ہے کہ ویزے کیلئے بایومیٹرک اپوائنٹمنٹ والے درخواست گزاروں کو 2جون سے سفارت خانے میں داخلے کی اجازت ہو گی۔

(جاری ہے)

پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کی جانب سے جاری اعلامئے میںسفارتخانے نے کہا ہے کہ درخواست گزار اپوائنٹمنٹ لینے سے پہلے 69امریکی ڈالرز جمع کرائیں اور رسید ساتھ لائیں۔

سفارتخانے نے کہا ہے کہ آن لائن اپ لوڈ کی گئی تمام دستاویزات کی نقول بھی ہمراہ لانا ضروری ہے۔سفارتخانہ یو اے ای نے کہا ہے کہ آن لائن ویزے کی درخواست مکمل ہونے کے بعد اپوائنٹمنٹ کوڈ نہ ملے تو ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔جای بیان میں کہا گیا ہے کہ تصدیق کے بعد اپوائنٹمنٹ کوڈ ای میل یا ایس ایم ایس کے ذریعے فراہم کیا جائے گا۔