Live Updates

وزیراعلیٰ کا لیہ میں میڈیکل کالج بنانے اور کلاسز شروع کرنے کا اعلان

ڈی جی خان اور لیہ کی یونیورسٹی کیلئے تین ارب روپے کے تاریخی فنڈز

جمعہ 30 مئی 2025 22:52

وزیراعلیٰ کا لیہ میں میڈیکل کالج بنانے اور کلاسز شروع کرنے کا اعلان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لیہ میں لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ کے چیک کی تقسیم کی تقریب میں اہم اعلانات کیے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے لیہ میں میڈیکل کالج قائم کرنے اور کلاسز شروع کرنے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ڈیرہ غازی خان اور لیہ کی یونیورسٹیوں کے لئے تین ارب روپے کے تاریخی فنڈز کا اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ڈیرہ غازی خان اور لیہ میں نوازشریف سینٹرآف ایکسی لینس برائے ’’ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن ‘‘بنانے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا110ارب روپے کے خطیر فنڈ سے پنجاب کے تمام سکولوں میں کلاس روم ، ٹائلٹ اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کوایک سال میں مکمل کرنے کا اعلان بھی کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب پنجاب کا کو ئی سکول ضروری سہولتوں سے محروم نہیں رہے گا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے آپریشن بنیان مرصوص میں کامیابی پر آرمی چیف فیلڈمارشل سید عاصم منیر کو مبارکباد دی ۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے طلبہ کی طرف سے ایئر چیف بابر ظہیر سندھو کوبھی مبارکباد پیش کی اور تمام طلبہ کی طرف سے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں اور دیگر اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان سیسہ پلائی دیوار بن جائیں تودنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ہار نہیں سکتی۔

آبادی اور وسائل کے لحاظ سے چھوٹاملک ہونے کے باوجود جذبے سے کئی گنا بڑے ملک کوشکست دی۔ جو کہتے تھے رافیل کوئی نہیں گراسکتا ، ہم نے جے ایف تھنڈر سے مار گرایا۔نوجوان اپنی طاقت پہنچانیں اپنی قوم کے لئے خود بنیان مرصوص بنیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ 28مئی 1998ء کو نوازشریف نے ملک کوایٹمی طاقت بنایا، اب دشمن میں حملے کی جرأت نہیں۔

جو بڑی طاقتوں سے نہیں ڈرتا وہی سچا لیڈر ہوتا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ کامیابی پر طلبہ ، اساتذہ اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، سب سے میں خوش ہوں۔ ہر طالب علم کی کامیابی پر بچوںکو ملنے والی خوشی سے زیادہ خوش ہوتی ہوں۔ میرے بچوں کے پاس وسائل ہیں لیکن وسائل نہ ہونے کے باوجود پڑھنے والے بچے قابل تحسین ہیں۔ حکومت کے سارے وسائل اپنے بچوں کے سامنے رکھنا چاہتی ہوں۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ والدین کے پاس وسائل نہ ہوتو ریاست کو ماں بن کر سوچنا چاہیے۔محنت کرکے اچھا رزلٹ لینے والے ہر بچے کے پاس ریاست خود پہنچے گئی۔ ہونہار سکالرشپ 30ہزار سے 50ہزار اور لیپ ٹاپ 40ہزار سے ایک لاکھ کر دیئے تاکہ بچوں کو کسی کا محتاج نہ ہونا پڑے۔طلبہ میرا شکریہ ادا نہ کرے میں تو صرف ان کا حق ان تک پہنچارہی ہوں۔

والدین کی دعائیں اور آپ کے خواب پورے کرنے کے لئے میں ہوں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ابھی پہلا سال گزرا ہے ،جیسے جیسے وقت گزرے گا طلبہ کے لئے مزید بہتری لائیں گے۔ پنجاب کا کوئی بچہ وسائل نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہیں رہے گا۔ 6 ماہ میں پاکستان کا پہلا تاریخی ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن سنٹر بنایا۔ دن رات عوام کے لئے سوچتی ہوںاور رات 12 بجے تک کام کرتی رہتی ہوں ۔

جو آپ کی روٹی ، سبزی اور بجلی بل کی فکر کرے، وہی اصل ہمدرد ہے۔ دن رات کام کرکے عوام کے حالات میں بہتری لانا چاہتی ہوں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ خواتین کمشنر زاور ڈپٹی کمشنرز بہت اچھا کام کررہی ہیں۔ بچوں سے کہتی ہوں بڑے خواب دیکھواور بڑی سوچ رکھو۔ لیہ چھوٹا سا شہر ہے مگرمیرے دل کے بہت قریب ہے۔طلبہ کی دی گئی عزت اور پیار زندگی بھر نہیں بھلا سکتی۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ بچوں کو ملنا ہو تو میرے پاس وقت ہی وقت ہے۔ مجھے رلانا آسان نہیں، قید تنہاہی میں نہیں روئی لیکن معصوم بچوں کی باتیں سن کر رونا آجاتا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ قوم کو میزائل نہیں فتنے تباہ کرتے ہیں۔ نوجوانوں کو غلط راستے پر ڈالنے والے ان کو تباہ کرتے ہیں۔شہداء کی قبریں روندنے والے تاریخ کے کچرا دانوں میں جاتے ہیں۔

اپنے اداروں کی عزت کرنے والے سر اٹھا کر جیتے ہیں۔ وردی پہننے والے ملک کی حفاظت پر قربان ہوگئے ہیں۔وردی جلانے والوں نے دراصل ملک و قوم کے وقار پر ناپاک حملہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ نوجوانوں کو کہتی ہوں کہ ملک اور قوم کے خلاف کبھی نہیں جانا۔ ادارے آپ کے اپنے ہیں، یادگاریں آپ کی ہیں اور میٹرو بس بھی ہم سب کی ہے۔ فتنہ فساد پھیلانے والوں کی باتوں میں کبھی نہیں آنا ، جو ان کی باتوں میں آگئے وہ جیلوں میں پڑے ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ اپنے بچے باہر اور دوسرے کے بچوں کو فتنہ فساد پر لگا دیا ہے۔10,9اور28 مئی نے بتایا دیا کون ڈویلپمنٹ اور ڈیفنس کے ساتھ ہے اور کون ڈس ٹرکشن کے ساتھ کھڑا ہے۔سب جاتنے ہیں کہ 9 مئی کو کیا گیا اور10 مئی کو کیا گیا ،دونوں کیا فرق تھا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات