آندھی و بارشوں کے باعث 3شہری جاں بحق ،25زخمی ہوئے ‘ پی ڈی ایم اے

3روز میں آندھی ،بارشوں اور ژالہ باری سے ہونے والے باعث نقصانات کی رپورٹ جاری

جمعہ 30 مئی 2025 22:24

آندھی و بارشوں کے باعث 3شہری جاں بحق ،25زخمی ہوئے ‘ پی ڈی ایم اے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء) پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے گزشتہ 3روز میں آندھی ،بارشوں اور ژالہ باری سے ہونے والے باعث نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 3 روز میں آندھی و بارشوں کے باعث 3 شہری جاں بحق ،25 زخمی ہوئے ،وزیر اعلی کی ہدایات کے مطابق شہریوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق جاں بحق افراد کے لواحقین کی بھی حکومتی پالیسی کے تحت امداد یقینی بنائی جائے گی۔ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب کی شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں۔پنجاب میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ 31 مئی تک جاری رہنے کی پیشگوئی کر دی گئی ہے،لاہور ،فیصل آباد، راولپنڈی، سرگودھا ،بہاولپور،ملتان میں بارشوں ،آندھی کے امکانات ہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ آسمانی بجلی کی گرج چمک کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں ۔