Live Updates

پاکستان کی معیشت پر بھارتی حملے بے اثر، غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

․چین کی جانب سے توانائی، انفرااسٹرکچر ، ٹرانسپورٹ اور صنعتی شعبوں میں ایک ارب 2 کروڑ 80 لاکھ ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی گئی

ہفتہ 31 مئی 2025 13:45

پاکستان کی معیشت پر بھارتی حملے بے اثر، غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2025ء)مختلف ممالک کی جانب سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھ گئی،ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق معرکہ حق کی کامیابی کے بعد پاکستان کی معیشت پر بھارتی حملے بے اثر ہوگئے ہیں، اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں مجموعی طور پر بہتری آئی ہے۔

(جاری ہے)

چین کی جانب سے توانائی، انفرااسٹرکچر ، ٹرانسپورٹ اور صنعتی شعبوں میں ایک ارب 2 کروڑ 80 لاکھ ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔امریکی اور برطانوی سرمایہ کاروں کی جانب سے بھی پاکستانی معیشت پر اعتماد کا اظہار کیا گیا، امریکی سرمایہ کاری 11 کروڑ 10 لاکھ ڈالر، جب کہ برطانوی سرمایہ کاری 21 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔بڑھتی ہوئی غیر ملکی سرمایہ کاری سے پاکستان کی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے۔یاد رہے کہ معرکہ حق کے تحت آپریشن بنیان المرصوص میں پاکستان کی فتح کے بعد بھارت کی جانب سے عالمی سطح پر پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کیا جارہا تھا تاہم سفارتی محاذ پر بھی بھارت کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات