
سر حدچیمبر کاحکومت سے ایف ٹی او کے قوانین اور قواعد کو کاروبار دوست بنانے کا مطالبہ
تا جر بر داری کو فوری انصاف اور ریلیف کی فر اہمی کیلئے متعلقہ قو انین میں ترامیم ناگریز ہی: صدر فضل مقیم خان
بدھ 14 مئی 2025 19:35
(جاری ہے)
اس موقع پر ایف ٹی او سیکرٹریٹ پشاور کے سینئر افسران بھی صدر تھے۔سر حد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان کا کہنا تھا وفا قی ٹیکس محتسب نے کاروباری برادری کو بر و قت و فوری ریلیف فراہم کرنے میں اہم کردار ہے انہوں نے چیمبر کے ممبران سے کہا کہ وہ ایف بی آر اور اس کے ماتحت اداروں کے خلاف بدانتظامی، ناانصافی اور ان کے ساتھ امتیازی رویہ کی شکایت کی صورت میں ایف ٹی او کی خدمات سے فائدہ اٹھائیں تاکہ اس اہم ادارے کے ذریعے فوری ریلیف حاصل کرنے میں مدد ملے۔
سر حد چیمبر کے صدر فضل مقیم خا ن نے ایف ٹی او کو کاروباری برادری کے لیے انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، کسٹمز اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے متعلق ان کی شکایات کو دور کرنے کے لیے ایک موثر فورم قرار دیا ۔اس موقع پر سردار علی خواجہ نے ٹیکس دہندگان کے خدشات کو فوری طور پر دور کرنے اور ضروری قانونی مدد فراہم کرنے کے FTO کے مینڈیٹ سے تفصیلی طور پر ایو ان کو ا ٓگاہ کیاانہوں نے تاجر برادری کو یقین دلایا کہ ایف ٹی او ٹیکس دہندگان کے ساتھ ناانصافی اور امتیازی سلوک پر مبنی فیصلوں کے خلاف اپنا موثر کردار جاری رکھے گی۔ ایف ٹی او کے صو با ئی ایڈو ائیزسردار علی خواجہ نے کہا کہ ایف ٹی او ایک تاجروں اور ٹیکس دہندگان کا دوست ادارہ ہے جو انہیں محدود وقت میں شکایات کا ازالہ کرکے ریلیف فراہم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔ انھو ں نے مزید کہا ٹیکس سے متعلق شکایات آن لائن یا ٹیلی فون کے ذریعے رجسٹر کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی ٹیکس محتسب کی ویب سائٹ، ای میل اور موبائل ایپ ''FTO پورٹل'' کے ذریعے شکایات درج کی جا سکتی ہیں، جو تحقیقات کے بعد آن لائن سماعت کو بھی سہولت فراہم کرتی ہے۔ ایف ٹی او کے مشیر نے ٹیکس دہندگان کی شکایات کو تیز کرنے اور ان کے قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے ادارے کے عزم کا اعادہ کیا۔ سر حد چیمبر کے صدر فضل مقیم خا ن نے ایف ٹی او کی کاروباری دوستانہ پالیسیوں اور کاروباری برادری اور ٹیکس دہندگان کو جلد انصاف کی فراہمی کی خدمات کی تعریف کی۔انہوں نے چیمبر اور ایف ٹی اوکے ادارے کے درمیان قریبی رابطہ کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پولیس شہداء کا لہو ہماری ریاست کی بنیاد ہے‘ فراموش نہیں کرینگے،مریم نواز شریف
-
گورنرسردارسلیم حیدرکا جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا وعدہ
-
محمد نواز شریف ، وزیراعظم شہباز شریف کے کزن میاں شاہد شفیع آبائی قبرستان میں سپرد خاک
-
ملک میں ڈبے کے دودھ کی حقیقی ضرورت صرف 2 ہزار بچوں کو! لیکن سالانہ اربوں خرچ کیے جاتے ہیں،ماہرین کا انکشاف
-
راولپنڈی ،پولیس نے جرگے کے حکم پر قتل کی گئی لڑکی کے کپڑے برآمد کرلیے
-
تمام معاشی اشارے درست سمت میں گامزن ہیں، نائب وزیراعظم
-
بنوں‘ سینٹرل جیل کے قیدی کی میٹرک میں تیسری پوزیشن
-
عمران خان کی علی امین کو وزارت اعلیٰ چھوڑنے کی ہدایت، ترجمان وزیر اعلیٰ کا بیان سامنے آگیا
-
پاکستان ایران فری ٹریڈ معاہدہ تیار ہو چکا، دو طرفہ تجارت میں اضافہ ہو گا، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کا پاکستان ایران بزنس فورم سے خطاب
-
پسند کی شادی پر بھائی نے کرغزستان سے ڈاکٹر بن کر آنے والی بہن کو قتل کردیا
-
ْٹیرف میں کمی سے پاکستان کو علاقائی ممالک پرمسابقتی برتری میں مدد ملے گی‘ بلال اظہر کیانی
-
چینی باشندے کی چوری شدہ رقم میں خورد برد کا الزام ثابت، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.