K حیدرآباد میں متوقع بارشوں کے پیش نظر چیف ایگزیکٹوآفیسر طفیل احمد ابڑو حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کا اہم پمپنگ اسٹیشنوں اور نشیبی علاقوں کا ہنگامی دورہ

ں* ملازمین کی چھٹیاں منسوخ ،سیوریج سسٹم میں مزید بہتری کے لئے منصوبہ بندی کی ہدایت

بدھ 14 مئی 2025 19:45

Rحیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2025ء) حیدرآباد میں متوقع بارشوں کے پیش نظر چیف ایگزیکٹوآفیسر طفیل احمد ابڑو حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کا حیدرآباد کے تینوں تعلقوں کے اہم پمپنگ اسٹیشنوں اور نشیبی علاقوں کا ہنگامی دورہ، ملازمین کی چھٹیاں منسوخ ،سیوریج سسٹم میں مزید بہتری کے لئے منصوبہ بندی کی ہدایت ،میڈیا سیل حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپو ریشن کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق حیدرآباد میں متوقع بارشوں کے پیش نظر CEO حیدرآباد واٹر کارپوریشن نے شہر کے چھوٹے بڑے متعدد اہم پمپنگ اسٹیشنوں اور نشیبی علاقوں کا دورہ کیا۔

اس موقع پر متعلقہ XENs بھی موجود تھے ۔چیف ایگز یکٹو آفیسر نے XENs کو ہدایت کی کہ پمپنگ مشینری کی درستگی کو یقینی بنایا جائے اور جو مشینری مرمت طلب ہے اس کی فوری طور پر مرمت کرائی جائے اور حساس پمپنگ اسٹیشنوں پر متبادل مشینری کا بھی بندوبست کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے حیدرآباد واٹر کارپوریشن کے افسران اور عملہ کی چھٹیاں منسوخ کرنے کے اعلان کے علاوہ رین ایمر جنسی مراکز قائم کرنے کی بھی ہدایت جاری کیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن علاقوں میںاضافی پمپنگ مشینری کی ضرورت ہو وہاں ان کی فوری طور پر تنصیب کی جائے۔CEOطفیل احمد ابڑو حیدرآباد واٹر کارپوریشن نے مزید کہا کہ جملہ XENs,AENs اور سب انجینئر اپنے سیل فون ہمہ وقت آن رکھیں اور تمام ایمر جنسی سینٹرز سے رابطہ میں رہیں۔انہوں نے ادارہ کے تمام الیکٹریشنز اور ٹیکنیکل اسٹاف کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنی ڈیو ٹی کے ساتھ ساتھ کسی بھی ایمر جنسی کے لیے خود کو ہمہ وقت تیار رکھیں اور تعلقہ سٹی ،لطیف آباد اور قاسم آباد کے نشیبی علاقوں میں اگر پانی جمع ہوتا ہے تو اس کے فوری انخلاء کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :