کولئی پالس کوہستان میں پولیس سہولت سنٹر قائم کر دیا گیا

بدھ 14 مئی 2025 19:50

کولئی پالس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2025ء) کولئی پالس کوہستان میں پولیس سہولت سنٹر قائم کر دیا گیا۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن کی ہدایت پر ضلعی پولیس سربراہ امجد حسین نے کولئی پالس کوہستان میں شہریوں کی سہولت کے لیے پولیس سہولت سنٹر قائم کر دیا جس کا مقصد عوام کو پولیس سے متعلق خدمات ایک ہی چھت تلے ،تیز اور خوشگوار ماحول میں فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق سہولت مرکز میں خوش اخلاق اور تربیت یافتہ سٹاف تعینات کیا گیا ہے جو شہریوں کی رہنمائی،درخواستوں،شکایات اور معلومات کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت موجود ہے۔ ضلع بھر سے شہری اب پولیس سروسز سے فائدہ اٹھانے کے لیے دفاتر کے چکر لگانے کے بجائے سہولت مرکز سے براہ راست رجوع کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :