4ارب روپے مالیت کے ٹی بلز نیلامی میں فروخت

حکومت نے 1ماہ کے 333ارب مالیت کے بلز بیچے ہیں،سٹیٹ بینک

بدھ 14 مئی 2025 22:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)حکومت نے 664ارب روپے مالیت کے ٹی بلز نیلامی میں فروخت کردیئے ۔سٹیٹ بینک کے مطابق حکومت نے 664ارب روپے مالیت کے ٹی بلز نیلامی میں بیچے ہیں۔مرکزی بینک کے مطابق حکومت نے 1ماہ کے 333ارب مالیت کے بلز بیچے ہیں۔ایک ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 90بیسز پوائنٹس کم ہو کر 11.25فیصد رہی۔

(جاری ہے)

حکومت نے 3ماہ کے 103ارب مالیت کے بلز بیچے ہیں، 3ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 77بیسز پوائنٹس کم ہوکر 11.24فیصد رہی۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے بتایا گیا کہ حکومت نے 6ماہ کے 72ارب مالیت کے بلز بیچے ہیں، 6ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 69بیسز پوائنٹس کم ہو کر 11.28فیصد رہی۔حکومت نے 12ماہ کے 165ارب مالیت کے بلز بیچے ہیں، 12ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 66بیسز پوائنٹس کم ہو کر 11.35فیصد رہی۔